اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ ملک کی عدلیہ کی ذمے داری ہےکہ نواز شریف سےمتعلق فیصلےکو درست کرے،اگر آپ سیاسی عہدے سےالگ کرکے تاحیات نااہل کریں گےتو یہ ناانصافی کون درست کرےگا؟
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کی تقریب میٹ دی ایڈیٹرز سےخطاب میں ان کا کہنا تھاکہ نیب نےصرف نواز شریف کو سزا دلائی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ججوں کو بلیک میل کر کے فیصلےکروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے بڑے سیاسی لیڈر مشکل وقت میں پاکستان سے باہر بھاگ جاتے ہیں، سراج الحق
شاہد خاقان عباسی نےیہ بھی کہاکہ اگر ہمارے ملک کو کسی ایک ادارے نےنقصان پہنچایا ہےتو وہ نیب ہے،کوئی افسر اس صورتِحال میں کام کرنےکو تیار نہیں ہے۔