(ہم دوست نیوز) حج 10 لاکھ روپے کی بجائے اب صرف ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کر دیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کا کہنا ہے کہ کم تجربے کے باوجود گزشتہ برس عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ۔
ان کا کہنا ہے کہ اب حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے صرف ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا گیا ہے، اس سال ہم مزید بہترین انتظامات کریں گے۔
مفتی عبدالشکور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہو تو ہمیں بتایا جائے، پھر دیکھیں ہم اس کو کہاں پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں