نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی فلم کی ایک اور تصویر شیئر کردی

دہلی( ہم دوست نیوز)نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ جو کہ2023 میں ریلیز ہوگی،انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے کردار کی ایک اور جھلک شیئر کردی۔

ورسٹائل اداکار نواز الدین’ہڈی‘میں خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہےہیں،انہوں نےفوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی نئی تصویر شیئر کی۔


تصویر میں نواز الدین صدیقی کو سرخ ریشمی ساڑھی پہنےہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ان کےماتھے پر تِلک بھی لگی ہوئی ہے۔

انہوں نےبھاری زیورات بھی پہن رکھےہیں جس میں نگینے جڑا ہار اور کانوں کےجھمکےبھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد شہروز اور سائرہ کی نئی فلم کا پوسٹر جاری
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتےہوئےانہوں نےلکھا کہ گرفتار تیری آنکھوں میں ہوئے جا رہےہیں ہم، جینا نہیں ہےپھر بھی جیے جا رہےہیں ہم

Leave a Reply