چکن تکہ مصالحہ کے موجد انتقال کرگئے

گلاسگو(ہم دوست نیوز)دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانے والے اسکاٹش شیف علی احمد اسلم انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق گلاسگو سےتعلق رکھنے والے چکن تکہ مصالحہ کےموجد علی احمد اسلم77سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق علی احمد اسلم کی موت کی خبر گلاسگو میں ان کے ریسٹورنٹ نےجاری کی جو کہ سوگ کےلیے48گھنٹوں کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق مرحوم کےرشتےدار عندلیب احمد کےمطابق علی احمد اسلم کا انتقال پیر کو ہوا، انہوں نےاپنےاسی ریسٹورنٹ میں1970ءمیں چکن تکہ مصالحہ پہلی مرتبہ بنایاتھا۔

عندلیب احمد نےبتایا کہ علی احمد اسلم نےٹِن میں موجود ٹماٹر کےسوپ کو بہتر بناکر یہ مصالحہ بنایا تھا اور وہ روز اپنے اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتےتھے۔

علی احمد اسلم نےاپنی دریافت،چکن تکہ مصالحہ کےحوالے سے2009 ءمیں ایک غیرملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ کے کور سانگ ’کہانی سنو‘ پر کیفی خلیل کا رد عمل آ گیا ۔
رپورٹس کےمطابق برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں چکن تکہ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتاہے۔

Leave a Reply