لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
کراچی،لاہور،گوجرانولہ،بہاولنگر اور میرپورخاص سمیت ملک کےمختلف شہروں میں گیس کا بحران برقرار ہے۔
چوبیس گھنٹوں میں بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ نےشہریوں کےلیے سردیاں اذیت ناک بنا دی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی خریدنےپر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری
شہریوں کا مزید کہنا ہےگیس نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے اور گھر آئےمہمان بھوکےجارہےہیں۔