بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کا موسمی الرٹ جاری

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نےبلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال کےپیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کےمطابق موسم سرما کی صورتحال سےنمٹے کیلئےتمام تر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کےتمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکےڈیوٹی اوقات کار بڑھا دیے گئےہیں، جبکہ برفباری کےمقامات پر آمدورفت کو یقینی بنانےکیلئےعملہ اور ہیوی مشینری پہنچائی دی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کے اہلکاروں،سپورٹنگ اسٹاف کےساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کےافسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں موجود رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نےصورتحال کو بھانپتے ہوئےمتعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید دھند ، غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
پی ڈی ایم اے کی جانب سےانتہائی سرد موسم میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سےاجتناب کی تاکید کی گئی ہے۔

Leave a Reply