چین سے امریکا آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

امریکا( ہم دوست نیوز)چین میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کورونا وبا کےپھیلنے کی اطلاعات پر امریکا نےچین سے آنےوالےمسافروں کیلئےکووڈ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق چین،ہانگ کانگ اور مکاؤ سےآنےوالےمسافروں کو امریکا میں داخلہ سےپہلےاپنا منفی کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

رپورٹس کےمطابق چینی مسافروں پر پابندی کا اطلاق5جنوری سےہوگا۔

امریکی حکام کاکہنا ہےکہ یہ اقدامات چین میں کورونا کیسز میں اضافےکو مدنظر رکھتے ہوئےاٹھائے گئے ہیں تاکہ امریکا میں کورونا کیسز کےامکانات کو کم کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کا شاہ محمود کے بیان پر ردعمل
خبررساں اداروں کےمطابق کچھ سائنس دانوں کو اس بات پرتشویش ہےکہ چین کورونا وائرس کےکیسز میں اضافے سےدنیا بھر میں کورونا کی ایک نئی شکل سامنےآسکتی ہے۔

Leave a Reply