چیئرمین پی ٹی آئی نے آج مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور ( ہم دوست نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس آج زمان پارک لاہور میں طلب کرلیا۔

ذرائع نےبتایا ہےکہ اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس کےدوران قومی اسمبلی میں استعفوں کی تصدیق کےمعاملے پراسپیکر راجہ پرویز اشرف کےرویے پر غور بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے والد ٹھیک ہیں ، فردوس جمال کے بیٹے کی وڈیو
ذرائع نےیہ بھی بتایا ہےکہ اجلاس میں پنجاب میں اعتماد کےووٹ سمیت اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت بھی ہو گی۔

Leave a Reply