مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری

مری( ہم دوست نیوز)ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سوات کےمختلف علاقوں میں طویل عرصے کےبعد بارش اور برفباری ہوئی ہے۔

سوات میں بارش اور برفباری سےموسم سرد اور خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا۔

بالائی علاقوں کالام اورملم جبہ میں بھی بارش ہوئی ہے۔

میدانی علاقوں مینگورہ،سیدو شریف اورملحقہ علاقوں میں وقفےوقفے سےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عنایت خان گن پوائنٹ پر لٹ گئے
برفباری کا مزہ لینے کےلیے سیاحوں کی بڑی تعداد بالائی علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔

Leave a Reply