بھارتی کرکٹر کار حادثے میں زخمی

دہلی (ہم دوست نیوز)بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثےمیں زخمی ہوگئےجس کےبعد انہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق25سالہ وکٹ کیپر بیٹر اپنےگھر واپس جا رہے تھےکہ اس دوران دہلی کےہائی وے پر اترکھنڈ کےقریب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کےمطابق رشبھ پنت کےماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور اسپتال میں ان کی حالت خطرے سےباہر بتائی گئی ہے۔

عینی شاہد کا بتانا ہےکہ وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سےٹکرانے کےبعد آگ لگ گئی تھی۔

بھارتی پولیس کےمطابق رشبھ پنت خود گاڑی چلا رہے تھےاور آگ لگنے کےبعد انہوں نےشیشے توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی،اس دوران وہ جھلسنے کے باعث زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر لندن کی خاندان کے ہمراہ سعودی عرب آمد، عمرہ کی ادائیگی
میڈیا رپورٹس کےمطابق رشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوچکی ہے۔

Leave a Reply