مری ٹریفک پولیس نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

مری (ہم دوست نیوز)ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ جاری،اس سلسلے میں ٹریفک پولیس مری نےسیاحوں کےلیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک مری کاکہنا ہےکہ مری جانے کےلیے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں،صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائےگی۔

انہوں نےکہاکہ منفی درجہ حرارت کےباعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں،برفباری کےدوران گاڑی کےٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کار حادثے میں زخمی
ڈی ایس پی ٹریفک نے مزید کہاکہ گاڑی میں ہیٹر کےاستعمال کی صورت میں شیشےمکمل بند نہ کریں، برفباری کےدوران گاڑی کی رفتار کم اور اورٹیکنگ سےگریز کیا جائے۔

Leave a Reply