لیجنڈری برازیلین فٹبالر انتقال کرگئے

برازیل (ہم دوست نیوز)لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے انتقال کر گئے ہیں ان کی 82 سال تھی۔

یاد رہےکہ رواں ماہ کےآغاز میں یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ پیلے کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے،جہاں ان سےمتعلق ڈاکٹرز بھی ناامید ہوگئے تھے۔

ان کےبارے میں پہلے ان کی صاحبزادی نے بتایا تھاکہ ان کی حالت بہتر ہے اور کوئی ہنگامی صورت حال نہیں ہے۔

دو ہفتےقبل پیلےکو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کےیونٹ میں داخل کروا گیاتھا۔اس سے تین دن قبل انہیں بڑی آنت کےکینسر کے آپریشن کے بعد اسپتال سےڈسچارج کیاگیا تھا۔

لیجنڈری فٹبالر سےمتعلق 22 دسمبر کو ڈاکٹرز نےبتایا تھاکہ ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

خیال رہےکہ82سالہ پیلے نے90میچز میں برازیل کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے77 گول بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کار حادثے میں زخمی
لیجنڈری فٹبالر1958،1962اور1970 میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہےہیں۔

Leave a Reply