ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد

لاہور ( ہم دوست نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سےسردی کی شدد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لوئر دیر اور نتھیا گلی سمیت گلیات کے بالائی علاقوں میں برفباری کےبعد سردی بڑھ گئی ہے۔

بلوچستان کےعلاقوں کوہِ خواجہ اور توبہ کاکڑی کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے،گلگت بلتستان میں برفباری کےبعد نظارے اور حسین ہوگئی ہیں۔

بلوچستان کےعلاقوں سبی،مستونگ اور نوشکی میں بارش کےبعد خون جمادینےوالی سردی ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ میں بارش سےبجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

پنجاب میں فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا،ملتان، بہاولپور،کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت بیشترشہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسکردو منفی10ڈگری سینٹی گریڈ کےساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا، استور میں منفی9،کالام اور گلگت میں منفی5 ریکارڈ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری ٹریفک پولیس نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
مری صفر،اسلام آباد ایک،پشاور 2،کوئٹہ 6،لاہور 5، کراچی14 اور لیہہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

Leave a Reply