گجرات(ہم دوست نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی 100برس کی عمرمیں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ہیرابین مودی گجرات کی ایک کارڈیولوجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑگئی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کےانتقال کی تصدیق کرتےہوئے انہیں خراج پیش کیا۔
शानदार शताब्दी का ईश्वर चरणों में विराम… मां में मैंने हमेशा उस त्रिमूर्ति की अनुभूति की है, जिसमें एक तपस्वी की यात्रा, निष्काम कर्मयोगी का प्रतीक और मूल्यों के प्रति प्रतिबद्ध जीवन समाहित रहा है। pic.twitter.com/yE5xwRogJi
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2022
نریندر مودی نے کہاکہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہےکہ ذہانت سےکام لو اور زندگی پاکیزگی کےساتھ گزارو۔