بھارت: ( ہم دوست نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی پوسٹ میں سفید لباس میں نظر آ رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین الجھن کا شکار ہوگئے ہیں ۔
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا ہے ، ہلکے سے میک اپ ، زیورات اور سر کے اوپر تاج میں وہ بے حد جاذب نظر آرہی ہیں۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’دعا کر رہی ہوں‘ اس کے ساتھ انہوں نے سفید رنگ کا دل اور فاختہ والے ایموجی بھی بنائے ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اروشی روٹیلا کی تصویر اور اس کے کیپشن میں لکھے گئے جملے کے باعث کافی الجھن کا شکار ہو گئے ہیں کہ اروشی کس کے لیے دعا کر رہی ہیں ؟ یا وہ کس کو دعا کا کہہ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ہندو مذہب اور ہندو ثقافت میں سفید رنگ کو غم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔