امریکا ( ہم دوست نیوز) امریکی فضائیہ اور چینی بحریہ کا لڑاکا طیارے آپس میں ٹکراتے ٹکراتے رہ گئے۔
گزشتہ روز امریکا کی انڈو پیسیفک کمانڈ نےاپنےبیان میں کہاکہ چینی بحریہ کا لڑاکا طیارہ امریکی فضائیہ کے طیارے کےسامنے آگیا۔
Chinese fighter jet almost collides with US aircraft #news #chinese #fighter #jet #warplane #aircraft #collide #KameraOne pic.twitter.com/2bJ2xPuxA8
— KameraOne (@kamera_one) December 30, 2022
بیان میں کہا گیاکہ امریکی فضائیہ کا آر سی135طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کی پرواز پرتھا۔
امریکاکا کہنا ہےکہ چین کا طیارہ ہمارے طیارے کےسامنےآگیا یہاں تک کےدونوں طیاروں کے درمیان20فٹ کا فاصلہ رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزمائشی ادویات کی بدولت کینسر کا مریض تندرست ہوگیا
امریکی طیارے نےتصادم سےبچنے کیلئے رخ موڑا، چین کی طرف سےاس معاملے پر ردعمل آنا باقی ہے۔