امریکا کی پہلی نیوز کاسٹر 93 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکا( ہم دوست نیوز) امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر بابرا والٹرز93سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بابرا والٹرز نےاپنے کیریئر میں رچرڈ نکسن سے لےکر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر اور کیوبا کےفیڈل کاسترو سے لےکر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔

رپورٹس کےمطابق12ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی بابرا والٹرز 1976ءمیں امریکی ٹی وی پرنیوز کاسٹر بنیں۔

بابرا والٹرز کو 2000ءمیں نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےبھی نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ودیا بالن کی سالگرہ پر مداحوں کے لیے خاص تحفہ
خبرایجنسی کےمطابق بابرا والٹرز کی موت گھر پرہوئی تاہم اس کی وجہ فی الحال سامنےنہیں آئی ہے۔

Leave a Reply