کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے، نجم سیٹھی

لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نےکہا ہےکہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے۔

اپنے بیان میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتے،جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کےمعاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ تمام اداروں سےرابطہ ہوگیا ہے،تمام جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

قبل ازیں نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا،جس میں پاکستان جونیئر لیگ بند کرنےپر اتفاق کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2022ء کے آخری لمحات کنزہ ہاشمی نے مکہ میں گزارے
یاد رہےکہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنی برطرفی پر بات کرتےہوئے کہا تھاکہ جس دن انہیں برطرف کیا گیا اس دن وہ آفس بھی نہ جا سکا، لوگوں نے پی سی بی پر ایسےحملہ کیا جیسے ایف آئی اےکا چھاپہ پڑا ہو۔

Leave a Reply