پیچیدگیاں حل کرکے ہی پنجاب اسمبلی توڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (ہم دوست نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےکہا ہےکہ آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکےہی اسمبلی توڑیں گے۔

ایک بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےکہاکہ عمران خان نےاسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی،نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے، عمران خان جب کہیں گےاسمبلیاں توڑ دیں گے، آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکےہی توڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو معلوم ہے یہ کونسی مشہور بہنوں کی تصویر ہے ؟
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہاکہ ہمارے نمبر پورےہیں ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔

Leave a Reply