پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا، امیر جماعت اسلامی

لاہور (ہم دوست نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کئی دہائیوں سےسندھ کےعوام پر ظلم کر رہی ہیں۔الیکشن میں ووٹ لےکرغائب ہونے والوں کو قوم مسترد کردے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے خیبرپختونخوا غیرمحفوظ ہوچکا۔
یہ بھی پڑھیں: پیچیدگیاں حل کرکے ہی پنجاب اسمبلی توڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
انہوں نےمزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری عروج پر ہے۔ان کےمطابق قبائلی عوام کےساتھ حکومت نےجو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے۔

Leave a Reply