غیر ملکی منشیات فروش گرفتار

لاہور (ہم دوست نیوز) نارکوٹکس سیل نے لاہور کے علاقے گلشن اقبال سےغیر ملکی نوجوان منشیات فروش کو گرفتار کرکے300گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس انویسٹی گیشن ونگ کےمطابق گلشن اقبال نارکوٹکس سیل نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر نائجیرین باشندے چوگیزی میتھیو کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ300 گرام ہیروئن کی سپلائی دینےجا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو نظر آرہا ہے کہ اُن کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، احسن اقبال
پولیس نےملزم سےمنشیات برآمد کر کےمقدمہ درج کرلیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر کےمطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں.

Leave a Reply