آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے مہلت مانگ لی

کراچی(ہم دوست نیوز)بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سےمتعلق ایم کیو ایم پاکستان کےمطالبے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے مطالبےپر سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کےلیے وقت مانگ لیا۔

سابق صدر نےایم کیوایم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سےتین دن میں معاملہ حل کر لیا جائےگا۔

آصف زرداری کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہےاور رہے گی،امید ہےکہ معاملہ افہام و تفہیم سےحل کر لیا جائےگا۔

اُدھر ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کےمعاملے پر اپنےمؤقف پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کرکٹ بورڈ سے اپنی اشیاء واپس لینے سے انکاری
دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں فوری ممکن نہیں، ان میں4ماہ لگیں گے۔

Leave a Reply