آٹے اور مرغی کی قیمتیں قابو سے باہر

لاہور (ہم دوست نیوز)لاہور میں دیگر اشیائے خوردونوش کےساتھ آٹے اور مرغی کی قیمتیں قابو سےباہر ہوگئیں۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق لاہور میں سستا آٹا دستیاب نہیں ہےجبکہ کمرشل آٹےکا15 کلو والا تھیلا مزید 100 روپےمہنگا ہوگیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعے کےدن سے روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھانےاور پولٹری ایسوسی ایشن نے جمعے کےروز احتجاج کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نےنان بائیوں کےنمائندوں کو جمعے کے روز ملاقات کےلیے بلالیا،ملاقات میں نان اور روٹی کےنرخوں میں اضافےکا فیصلہ متوقع ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نےنان کی قیمت میں 35اور روٹی25 روپے کی کرنےکا مطالبہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مرغی کےگوشت کی قیمت ایک بار پھربڑھ کر519روپےفی کلو ہو گئی۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ سویا بین امپورٹ نہ ہونے سےمرغی کا گوشت مہنگا ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولٹری ایسوسی ایشن کا بڑی فیڈ فیکٹری بند کرنے کا اعلان
سویا بین کےجہاز 2ماہ سےپورٹ پر رُکےہوئے ہیں مگر ایل سیز نہیں کھُل رہیں۔

Leave a Reply