سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس آج

لاہور ( ہم دوست نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کریں گے۔

رپورٹس کےمطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے شیڈول پر بات کی جائے گی،پی ایس ایل کےمیچز کا آغاز13 فروری سےہوگا۔

رپورٹس کےمطابق پی ایس ایل کےپلے آف اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

اجلاس میں پاکستان ویمن لیگ کےحوالے سے بھی بات ہوگی۔

یاد رہےکہ پاکستان سپر لیگ2023کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،جس کےتحت ایونٹ کےآٹھویں ایڈیشن کا آغاز فروری کےدوسرے ہفتے سے ہوگا۔

Leave a Reply