لاہور(ہم دوست نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت کےآخری ہفتےشروع ہو گئےہیں۔
ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے،پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سےدوچار ہوں گی۔
ملک عام انتخابات کی طرف بڑہ رہا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کمپیئن کی تیاری کریں، ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی اور عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2023
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہےکہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ایکسپریس اور عمیر جسوال میں علیحدگی
یاد رہےکہ گزشتہ روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نےکہا تھاکہ مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے،امید ہےپرویز الہٰی عمران خان کےساتھ مل کر سیاست کریں گے۔