سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی

کراچی ( ہم دوست نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں5200 روپےکی بڑی کمی ہوئی، اس کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 83ہزار400 روپے ہے۔

اسی طرح10گرام سونے کا بھاؤ4458روپے کم ہو کر ایک لاکھ57 ہزار236 روپےہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا 13 سالہ ٹویٹر تجربہ کیسا رہا؟
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ14 ڈالر کم ہوکر1848 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave a Reply