اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم

نیویارک( ہم دوست نیوز)اقوام متحدہ کےسربراہ نےروسی صدر کی جانب سےیوکرین میں36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کےاعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کےترجمان کےمطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہےکہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کےمطابق منصفانہ امن کی جگہ نہیں لےسکےگا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی آرتھوڈوکس کرسمس کےموقع پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت شروع
کریملن سےجاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ روحانی رہنما کرل کی درخواست پر روسی فیڈریشن کےوزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہےکہ6 جنوری دن12 بجے سے7 جنوری رات12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

Leave a Reply