ایمزون کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

امریکا( ہم دوست نیوز)ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ایمزون نےکمپنی کے اخراجات کم کرنے کےلیے بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفیاں کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق سب سے زیادہ برطرفیاں کمپنی کے ای کامرس اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے کی جائیں گی،جن کا اعلان امیزون 18جنوری کو کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق کمپنی کےتقریباً تین لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے6فیصد ملازمین کو برطرف کردیا جائےگا جوکہ کمپنی کےکاروبار کےلیےایک بڑا دھچکا ہے۔

یاد رہےکہ ایمزون امریکا میں مجموعی طور پر تقریباً1.5 ملین ملازمین کےساتھ،وال مارٹ انکارپوریشن کےبعد دوسری سب سےبڑی نجی کمپنی ہے۔

کمپنی کےسی ای او اینڈی جسی نےاپنے پیغام میں دعویٰ کیاکہ غیر مستحکم معیشت اور گزشتہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی بھرتیوں نے اس سال کی سالانہ منصوبہ بندی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ خان و آریان خان کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ایمزون اسٹاک کی قیمت میں کمی محسوس ہونے کےبعد اپنی ترقی کی رفتار کو تھوڑا کم کرنے کےلیے تیار ہےکیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نےکاروبار اور صارفین دونوں کو اخراجات کم کرنےپرمجبور کیا ہے۔

Leave a Reply