دودھ بنانے والی بڑی کمپنی کا سی ای او اغواء

لاہور (ہم دوست نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے گارڈن ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے دودھ بنانے والی بڑی کمپنی کےچیف ایگزیکٹو (سی ای او)کو اغواء کر لیا،مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس نےدو ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیس حکام کےمطابق نامعلوم افراد نے6 جنوری کی شام ساڑھے5 بجے گارڈن ٹاؤن سے دودھ بنانےوالی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فرحان کو اغوا کیا اور گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

تھانہ گارڈن ٹاؤن اورسی آئی اے پولیس نے مغوی کی تلاش کیلئےاسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں،پولیس ٹیموں نےعلاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنا شروع کر دی ہےجبکہ جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف تضحیک آمیز مواد بلاک کرنے کا حکم
یاد رہےکہ دودھ سازکمپنی پنجاب کی ایک اہم شخصیت کی ملکیت ہے۔

Leave a Reply