لاہور ( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کاکہنا ہےکہ ملک دیوالیہ ہونے کےدہانے پرکھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ زرمبادلہ ذخائر خطر ناک حد تک گرچکےہیں۔
ذر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے، اور یہاں کالی ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بندے اٹھا رہے ہیں. کوئی حال نہیں ملک چلانے والوں کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 7, 2023
پی ٹی آئی رہنما نےکہاکہ یہاں سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کےلیے بندے اٹھا رہےہیں۔
اسد عمر کا یہ بھی کہاکہ ملک چلانےوالوں کا کوئی حال نہیں ہے۔
یاد رہےکہ اس سےقبل ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا تھاکہ مہنگائی کی شرح31فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نےکہا تھاکہ ابھی بھی عوام نےحیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہےورنہ اس معاشی تباہی کےبعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ دوبارہ کپتان بنیں گے ، سرفراز نے کیا جواب دیا ؟
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھاکہ خطرہ اس بات کا ہےکہ اگر ملک میں کسی قیادت کےبغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکےگا؟