عمران کی حکومت کے بعد سیاست کے خاتمے کی باری ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےترجمان حافظ حمد اللّٰہ نےکہا ہےکہ عمران خان کی حکومت تو ختم ہوگئی اب سیاست کےخاتمے کی باری ہے۔

اسلام آباد سےجاری بیان میں پی ڈی ایم ترجمان نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ عمران خان!وہ وقت گیا جب تم ڈنڈےہتھوڑے کےسہارےملک پرمسلط تھے۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان نہ تو پارلیمنٹ جاتے ہیں،نہ صوبائی اسمبلیاں توڑتےہیں،نہ استعفیٰ دیتےاور نہ ہی مراعات چھوڑتےہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک دن عمران خان ضرور کہیں گےکہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا میری غلطی تھی۔

حافظ حمد اللّٰہ نےکہاکہ عمران خان سےپوچھتےہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں تحلیل نہیں کرتے؟وہاں تو کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نےیہ بھی کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کےمطابق پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کا نیا روپ سوشل میڈیا پر چھا گیا
انہوں نےکہاکہ ورنہ ہر صورت میں انہیں جانا ہوگا،پرویز الہٰی کی بچاؤ مہم میں چوہدری شجاعت حسین کے راستےپی ڈی ایم میں ہے۔

Leave a Reply