پنجاب میں دھند کا راج برقرار

لاہور ( ہم دوست نیوز)پنجاب کےمختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار،دھند کے باعث موٹر وے پولیس نےمتعدد موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

دھند کےباعث موٹر وے ایم ٹو اللّٰہ انٹرچینج سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کی گئی ہے۔

موٹر وے ایم فور ملتان سےفیصل آباد تک اور ایم فائیو موسیٰ والا سےچنی گوٹھ تک بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کا نیا روپ سوشل میڈیا پر چھا گیا
موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ حدنگاہ10 سے5 میٹر ہونے کی وجہ سےموٹر ویز پرٹریفک کو روکا گیا ہے۔

Leave a Reply