مرغی کی سپلائی اور قیمت کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور ( ہم دوست نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کی سپلائی اور قیمت کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت پیداوار کےذرائع کےمطابق بڑے فارمرز، فیڈ ملوں اور ٹریڈرز سےگزشتہ تین ماہ کا ڈیٹا مانگ لیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو خود بازاروں میں جاکر چیکنگ کرنےکا حکم دے دیا گیا۔

محکمۂ لائیو اسٹاک،ایف بی آر اورکمشنر ڈیٹا اکٹھا کریں گے،مرغی کی پیداوار کتنی ہوئی؟کہاں بیچی گئی؟

ذرائع نے یہ بھی کہاکہ لاہور انتظامیہ کےساتھ مل کر ٹیکس حکام بھی ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔

ادھر پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت400 روپے سےبڑھ کر410 روپےہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات گینگ کی فوج سے جھڑپیں
مارکیٹ ذرائع کےمطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں60 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply