سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنیوا میں عالمی ڈونرز کانفرنس آج ہوگی

جنیوا( ہم دوست نیوز)پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیےکانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کےشکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کےلیے سولہ ارب تیس کروڑ ڈالرز درکارہیں۔

کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریم ورک پیش کریں گے،اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس اور فرانسیسی صدرمیکروں کانفرنس سےخطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کےوفد کےہمراہ جنیوا پہنچ گئے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نےروانگی سےپہلے کہاکہ سیلاب سے متاثر ہونےوالے لاکھوں پاکستانی دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں،کانفرنس میں حکومتی نمائندوں،پرائیویٹ ڈونرز اوربین الاقوامی مالیاتی اداروں سمیت ڈھائی سو لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم تیزاب کے ریمیک سے شردھا کپور اور کارتھک آؤٹ
پاکستان میں گزشتہ سال ستمبر میں بدترین سیلاب سے80لاکھ افراد بےگھر اور1700افراد جاںبحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply