لاہور ( ہم دوست نیوز)موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد لاہورسمیت پنجاب بھرمیں سرکاری و نجی اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔
لاہور میں شدید سردی کےباوجود تعلیمی اداروں میں آج طلباء بڑی تعداد میں تعلیم کےحصول کےلیے پہنچے ہیں۔
گوجرانوالہ کےسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دھند کےباعث طلباء کی حاضری آج معمول سے کم رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنیوا میں عالمی ڈونرز کانفرنس آج ہوگی
حکومت کی جانب سےسرد موسم ہونے کےساتھ ساتھ دھند اور اسموگ کے باعث طلباء و طالبات کو احتیاطی تدابیر کےساتھ تعلیمی اداروں میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔