گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، احسن اقبال

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کےدوران احسن اقبال نےعوام کو تسلی دی کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کےزرمبادلہ کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ملکی زرمبادلہ شمار کرتے ہوئےکمرشل بینکوں کےذخائر شامل کیےگئےہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا،اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھاکہ نہ ہی پاکستان کے ڈیفالٹ کرنےکا خطرہ ہےاور نہ ہی ہمیں گھبرانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply