سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی (ہم دوست نیوز)سندھ میں ماڑی غازیج ون میں گیس کا نیا ذخیرہ مل گیا.

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نےملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سےجاری کیے گئے اعلامیے کےمطابق صوبۂ سندھ کےضلع گھوٹکی میں گیس کےنئے ذخائر دریافت ہوئےہیں۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ51لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کےاعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ گھوٹکی میں گیس کےلیے کنویں کی1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا طلاق کی شرح کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ
اس حوالے سےماڑی پیٹرولیم کمپنی کےایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہےکہ گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔

Leave a Reply