دوران ڈکیتی 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

فیصل آباد(ہم دوست نیوز)فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کےدوران2خواتین سےمبینہ زیادتی کا انکشاف،پولیس نےپہلے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا اور پھر زیادتی کی دفعہ شامل کرکےخواتین کا میڈیکل کروا کرتفتیش کیلئےاعلی سطحی ٹیم تشکیل دےدی ہے۔

پولیس حکام کےمطابق ڈکیتی کےدوران خواتین سےمبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں242 رب میں پیش آیا ہے۔

واقعہ کامقدمہ تھانہ روشن والا میں چھ نامعلوم ڈاکوؤں کےخلاف درج کیاگیا ہے۔

پولیس رپورٹ کےمطابق ملزمان نے12روز قبل زمیندار کےڈیرے پر رہائش پذیر مزارع کی فیملی سے ڈکیتی کی واردات کی اور رقم چھیننے کےعلاوہ اس دوران ملزمان نے2 خواتین کو بھی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس ترجمان کےمطابق متاثرہ خاندان نے ابتداء میں4ملزمان کےخلاف ڈکیتی کے الزام کی درخواست دی تھی جس پرمقدمہ درج ہو ا بعد میں متاثرہ خاندان نے2خواتین سے زیادتی کا الزام لگایا جس پر زیادتی کی دفعہ بھی مقدمہ میں شامل کرلی گئی اور متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا تاہم اس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر آمادہ ہو گیا
پولیس نےمتاثرہ خاندان کےشبہ ظاہر کرنے پر ایک شخص کو بھی حراست میں لےرکھا ہےجبکہ واقعہ کی تفتیش کیلئےسی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے.

Leave a Reply