عمران خان سے زیادہ سچا اور کھرا لیڈر نہیں ملے گا، پرویز الہٰی

لاہور ( ہم دوست نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے زیادہ سچا اور کھرا لیڈر نہیں ملےگا،عوام کی بہتری اور بھلائی کےلیے عمران خان ہرخطرہ مول لیں گے۔

لاہور میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہاکہ عمران خان پر حملہ ہوا،اس حملے کےپیچھے جو لوگ ہیں وہ پکڑے جائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ بے ایمان لیڈر سے برکت نہیں ہوتی، عمران خان کی قیادت پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں،یہ ایماندار ہیں اس لیےان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان سچے اور کھرے آدمی ہیں جو پاکستان کی بہتری کےلیے قدم اٹھائیں گے۔

پرویز الٰہی نے کہاکہ آئندہ پی ٹی آئی اور ہمارےکام ہی نظر آئیں گے،ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قدرت کا حسین شاہکار ، دریا پر برف کا پھول بن گیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہےکہ شریف برادران شروع سےہی دو نمبر ہیں جو خود جیب سے پیسہ نہیں لگاتے۔

Leave a Reply