پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے نمبرز پورے نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے نمبرز پورےنہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ ن کےڈپٹی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھاکہ اگر ان کی تعداد پوری تھی تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیا؟

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نےجہانگیر ترین اور علیم خان کو پارٹی سے ےدخل کیا،ان دونوں کے جانے کےبعد پی ٹی آئی کو دیکھنےوالا کوئی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریما خان کا شاہ رخ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
عطا اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کے بقول پرویز الہٰی کی وجہ سے ان کی پارٹی کی ساکھ خراب ہو رہی ہے،پی ٹی آئی نےمونس الہٰی اور پرویز الہٰی پر الزامات لگائےہیں۔

Leave a Reply