ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(ہم دوست نیوز)کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سےشہری جاںبحق ہو گیا۔

پولیس حکام کےمطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کےیارو گوٹھ میں پیش آیا،جہاں تین ملزمان سلمان نامی شخص کےگھر میں چوری کی نیت سےداخل ہوئے تھے۔

واردات کےدوران گھر کے افراد جاگ گئےتو انہوں نے مزاحمت کی،جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سےسلمان جاںبحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گھر سےموبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے نمبرز پورے نہیں، عطا تارڑ
پولیس کےمطابق جائے وقوع سےپستول کےدو خول ملےہیں جنہیں فرانزک ک لیےلیب بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a Reply