آل راؤنڈر شعیب ملک کو بیٹے کی یاد ستانے لگی

بنگلادیش(ہم دوست نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی یاد ستانےلگی،بیٹے کو جلد ملنے کی نوید سنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شعیب ملک نےاپنےبیٹےاور اپنی تصاویر پرمبنی مختلف پوسٹ کیں۔

اس پوسٹ کےکیپشن میں انہوں نےلکھاکہ’بابا آپ کو یاد کر رہےہیں، بنگلہ دیش سےبہت سارا پیار،جلد ملیں گے‘۔

یاد رہےکہ شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل)کےسلسلے میں بنگلادیش میں موجود ہیں جبکہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ ثانیہ مرزا کےساتھ دبئی میں مقیم ہے۔


یاد رہےکہ گزشتہ چند ہفتوں سےشعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں کبھی زور پکڑتی تو کبھی دم توڑتی گردش کر رہی ہیں تاہم اس حوالے سےدونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع
جبکہ شعیب ملک نے حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سےبات کرنے سےگریز کیا تھا۔

Leave a Reply