مری جانے والوں کے لیے انتہائی اہم خبر

مری (ہم دوست نیوز) ملکہ کوہسار مری میں آنے والےسیاحوں کےحوالے سےٹریفک حکام نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک کےمطابق برفباری میں پھسلن سےبچنے کےلیے گاڑی کی اسپیڈ آہستہ رکھی جائے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا ہےکہ سیاح گاڑی کی ہیڈ لائٹس،انڈیکیٹر،ہارن اور بیٹری درست حالت میں رکھیں۔

گاڑی میں کھانے پینے کی اشیا،گرم کپڑے اور کمبل ساتھ رکھنےکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کےمطابق برفباری کے دوران ٹریفک پولیس کا اسپیشل اسکواڈ ہر وقت مدد کےلیےموجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع
انہوں مزید کہاکہ سیاح پوائنٹ پرکھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پرعمل کریں۔

Leave a Reply