وزیرِ اعظم نے ایک تیر سے دو شکار کیے، بلاول

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نےجنیوا کانفرنس میں ایک تیر سےدو شکار کئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانےوالوں کو منہ توڑ جواب دیا،کانفرنس میں ہم نےاپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ آٹھ نو مہینے سے کی گئی محنت کا پھل نظر آرہا ہے،پاکستان کی تنہائی کا تاثر ہمیشہ کے لیےدفن ہوگیا،پاکستان کی معیشت کا غلط تاثر اس کانفرنس میں ختم ہو گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ دنیا معاشی بحران میں ہے،یوکرین روس جنگ نےبھی معاشی بحران پیدا کیا،یورپی یونین نے آگےبڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔

پیپلز پارٹی کےچیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ دنیا9ارب ڈالر سےزائد انویسٹ کرنے کےلیے تیار ہے،آج بھی عوام کھلےآسمان تلےسو رہےہیں،گھر ٹوٹے ہوئےہیں،آج بھی ہمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سپورٹ کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ سندھ میں سرد موسم کی لہر آنےوالی ہے،ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں متاثرین کی خیمے،کمبل، کھانے پینے کی مدد کریں۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر رقم میں خوردبرد کا خدشہ ہوتا تو10ارب ڈالر کا اعلان نہیں ہوتا،مخالفین نےہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہروز اور سائرہ کی رومانوی فلم کا ٹریلر جاری
شہباز شریف کاکہنا تھاکہ جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جہاں9.7 ارب ڈالر کی امداد کےوعدے کیےگئے۔

Leave a Reply