پاک فوج دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑ کر پائیدار امن یقینی بنائے گی: سپہ سالار جنرل عاصم منیر

لاہور:( ہم دوست ویب) سپہ سالار عظیم جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا،

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج فوج کی توجہ سکیورٹی صورتحال پر ہے، پاک فوج دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کا گٹھ جوڑ توڑ کے رکھ دے گی، سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا۔

سپہ سالار عظیم جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک فوج محنت سےحاصل کیا گیا امن مضبوط بنائے گی، امن قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے ہی ممکن ہوا۔

آرمی چیف نےایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی(SSG) افسران اورجوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا۔

آرمی چیف نے آرمی کی جوانوں کے بے مثال جذبے اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے۔

Leave a Reply