شہر قائد میں سردی پھر لوٹ آئی، شہر میں ٹھنڈی ٹھار ہواؤں کا راج

کراچی(ہم دوست نیوز)بلوچستان میں بارشوں کے بعد شہر قائد میں تیز ٹھنڈی گرد آلود ہواؤں کےجھکڑ چلنا شروع ہوگئے۔

شہر میں2روز بعد سردی پھر سےلوٹ آئی،صبح سویرے دفاتر اور اسکول جانےوالوں نےسوئٹروں کےساتھ جیکٹس بھی پہن لیں۔

کراچی میں گرد کےباعث حدد نگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب25فیصد ہے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،سڑکوں سےبرف نہ ہٹانے کے باعث پھسلن سےسیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

آزاد کشمیر کےبالائی علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سےکئی مقامات پر راستے ٹریفک کےلئے بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور
ادھر شمالی بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور ہوگیا ہے، برف باری کا سلسلہ تھم جانےکےباوجود ریکارڈ توڑ سردی برقرار ہے۔

Leave a Reply