شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

کراچی (ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کےرہنما شہباز گل کےخلاف کراچی کےتھانوں میں درج3مقدمات ختم کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کےخلاف قومی اداروں کےخلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت پرپولیس نےعدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

پولیس رپورٹ کےمطابق شہباز گل کےخلاف تھانہ بریگیڈ،رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیےتھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سےمتعلق رپورٹ مجسٹریٹ کےپاس جمع کرائی جائے گی۔

عدالت نےپولیس رپورٹ کےبعد شہبازگل کی درخواست نمٹا دی۔

اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما نےکہاکہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن،بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیےگئے۔

شہباز گل نےکہاکہ بیان سےمتعلق مقدمہ لاہور کےتھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور
درخواست گزار شہباز گل نےکہاکہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a Reply