عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا ناقص قرار دے دی

جینیوا(ہم دوست نیوز) عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیارہونےوالے کھانسی کےشربت کو ناقص قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ازبکستان میں2 بچوں کی ہلاکت کےبعد بھارت کے2 کھانسی کےسیرپ غیرمعیاری قرار دے دیے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہےکہ کھانسی کےسیرپ(AMBRONOL) اور(DOK-1 Max)کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنےمیں ناکام رہے۔

رپورٹس کے لمطابق یہ دونوں سیرپ بھارتی کمپنی ریاست اتر پردیش میں تیارکرتی ہے۔

بھارتی کمپنی نےعالمی ادارہ صحت کو فی الحال ان دونوں سیرپ کی کوالٹی سےمتعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لگن اور جستجو سے ٹریفک وارڈن مسٹر لاہور بن گیا
رپورٹس کےمطابق ازبکستان میں22دسمبر کو اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سےمبینہ طور پر18بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Leave a Reply