میشا شفیع نے مداحوں کو اپنی فلم کی پہلی جھلک دکھا دی

لاہور (ہم دوست نیوز)پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے مداحوں کو اپنی نئی فلم’موسٹیچ‘ کی پہلی جھلک دِکھا دی ہے۔

اداکارہ میشا شفیع نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنئی فلم ’موسٹیچ‘سےاپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اُنہیں لانگ کوٹ کےساتھ سر پر اسکارف پہنےہوئےکافی سنجیدہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔


اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتےہوئےلکھاکہ یہ فلم ’موسٹیچ‘ کی پہلی جھلک ہے،میں یہ اعلان کرتے ہوئےبہت پرجوش ہوں کہ یہ خوبصورت فلم جوکہ میں نےبہت سارے خوبصورت اور محنتی لوگوں کےساتھ کی تھی،اس سال ممتاز ساؤتھ بائےساؤتھ ویسٹ فیسٹیول میں’نیریٹیو فیچر کومپیڈیشن‘ سیکشن میں منتخب ہوگئی ہے!‘
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا ناقص قرار دے دی
یاد رہےکہ فلم کی کہانی ایک13 سالہ لڑکے الیاس کےگرد گھومتی ہے،جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سےمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Reply