پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والے پھر الیکشن سے بھاگ گئے، علی زیدی

کراچی(ہم دوست نیوز)کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کےاعلان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کےخوف سے یہ اقدام کیاگیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن سےبھاگ گئےہیں۔

علی زیدی نےکہاکہ پارٹی قیادت سےمشاورت کےبعد ہفتے کو احتجاج کی کال دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی آس لیے ایک اور شہری چل بسا
یاد رہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما شرجیل میمن نے کراچی،حیدرآباد اور دادو میں15جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply